سیری: بھارتی آرمی کی شیلنگ سے شہید ہونے والی خاتون سپرد خاک
سیری(آئی این پی ) لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ پربھارتی آرمی کی شیلنگ سے شہید ہونے والی خاتون شہناز زوجہ محمد صدیق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ ایل او سی کے نزدیک ہی ادا کی گئی نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شہناز وجہ محمد صدیق انڈین آرمی کی سول آبادی پر شیلنگ سے شہید ہوئی تھی دیگر تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ لوگوں نے بھارتی جارحیت کی پرواہ نہ کی جنازہ میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر حوصلے بلند رکھے۔