مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی کی تاجر براردری بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئی اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت پوری قوم کے ساتھ تاجر برادری بھی اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے اور آج پوری قوم مٹھی کی طرح متحد ہوگئی ہے شہر اور کینٹ کی تمام مارکیٹوں میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی تصاویر کے بڑے بڑے بینر اور سٹیمرآویزاں کردئے گئے مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر شرجیل میر کی سربراہی میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بھارتی منفی عزائم کو خاک سے ملانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا ۔