تعلیم کے فر وغ میں دی لرنر سکول سسٹم کی خدمات قابل ستائش ہیں،ملک ر یا ض
اسلام آبا د (نوائے وقت رپو رٹ ) دی لرنر سکول سسٹم (انجرا کیمپس) میں یوم والدین کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا اس موقع پر اول، دوم اور سوم آنے واکے بچوں کے لیئے برائے تقسیم انعامات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں ملک کے نامور ادیبب، شاعر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، سدابہار چئیرمین ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان ،ڈاکٹر ساجد نظامی ڈائریکٹر دی لرنر کالجز فار بوائز انجرا، صاحبزادہ شاہد ظفر بندیالوی ، خالد نظامی پرنسپل الھدیٰ مدرستہ البنات انجرا، احمد صاحب پرنسپل ماہم سکول جھمٹ، صاحبزادہ سعد وقاص پرنسپل محمد علی اسلامیہ پبلک سکول مکھڈ روڈ کانی، اور دیگر مہمانان گرامی اور معزز والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔س موقع پر معزز مہمانوں نے طالبات کے مابین نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر سالانہ انعامات تقسیم کیے۔ پروگرام میں طالبات نے تلاوت، نعت، ملی نغمے، ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کیے ۔ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر ظلباء و طالبات کا نظم و ضبط شوق و جذبات دیکھ کر بہت دلی مسرت ہوئی ہے اور میں یہی بچے آگے جا کر ہیرے اور جواہرات کی طرح چمکیں گے اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔