جماعت اسلامی آج سے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کریگی، میاں اسلم
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی آج سے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کر رہی ہے ،تین مارچ کو اسلام آباد کے 6مقامات پر بڑے ورکر کنونشن منعقد کیے جا ئیں گے، جبکہ 23مارچ سے قبل نظر یہ پاکستان کے حو الے سے یک تصویر نمائش اور 24مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد کیا جا ئے گا ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی صو بہ پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم خطاب کر یں گے، مہم کے اختتام پر 31مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔