غزہ: 24 سالہ فلسطینی مجاہد تربیتی مشق کے دوران شہید
غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تنظیم کا ایک نوجوان کمانڈر جنوبی غزہ میں جہادی مہم کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبسان الکبیر میں ایک تربیتی مشق کے دوران 24 سالہ مجاھد محمد ابراہیم قدیح سرنگ میں حرکت قلب بند ہونے سے جام شہادت نوش کرگئے۔فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت ’’عوفر‘‘ نے 13 فلسطینی شہریوں کی انتظامی قید میں تین سے چھ ماہ کی قید کی توسیع کر دی۔