یمنی فوج نے سٹرٹیجک اہمیت کاپہاڑی علاقہ آزاد کرالیا،جھڑپوں میں 49باغی ہلاک
صنعاء (این این آئی)یمن کی فوج کاایران نوازحوثی ملیشیا کیساتھ لڑائی کے دوران صعدہ گورنری میں البقع اور کتاف کے مقامات پر واقع تزویراتی اہمیت کا حامل پہاڑی علاقہ آزاد کرالیا۔ آپریشن میں49جنگجوہلاک،60سے زائدزخمی بھی ہوئے۔جبل جیشران کو باغیوں سے چھڑانے کے آپریشن کے دوران حوثی باغیوں کے 49جنگجوہلاک اور60سے زائدزخمی بھی ہوئے جبکہ ان کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوج نے جبل جیشران کو باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ کتاف اور البقع میں 20 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔جبل جیشران کو باغیوں سے چھڑانے کے آپریشن کے دوران حوثی باغیوں کے 49جنگجوہلاک اور60سے زائدزخمی بھی ہوئے جبکہ ان کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے باقم گورنری میں حوثیوں کے قبضے سے متعدد اہم مقامات قبضے میں لے لیے تھے۔محاذ کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر یاسر الحارثی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے ایک بڑے آپریشن میں جبل السود، الخزان، آل مغیض اور مغربی باقم میں سحار الشام جیسے اہم مقامات کو باغیوں سے چھڑالیا۔