ایرانی صدر نے وزیر خارجہ کا استعفیٰ مسترد کردیا
تہران(نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں وزیر خارجہ کی ذمے داریاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔حسن روحانی نے جواد ظریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ کا استعفیٰ ملک کے مفاد میں نہیں، اس لیے اسے منظور نہیں کیا جا رہا۔جواد ظریف نے انسٹا گرام پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ایران کے سفارتخانوں سے بڑی تعداد میں استعفے موصول ہو سکتے ہیں اور روحانی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ وزیر خارجہ کا استعفیٰ منظور نہ کریں۔حسن روحانی نے جواد ظریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ کا استعفیٰ ملک کے مفاد میں نہیں، اس لیے اسے منظور نہیں کیا جا رہا۔