ایران : بدعنوانی کے الزامات میں سرکاری عہدیداروں کی گرفتاریاں
تہران (این این آئی) پولیس اور انٹیلی جنس حکام نے مالی بدعنوانی کیالزام میں متعدد سرکاری افسران کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل، دیگر کسٹم حکام اور بروکر شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے جانے والے سرکاری عہدیداروں میں ایرانی انٹیلی جنس کے شعبے کے بعض عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ان پر رشوت وصول کرنے کاالزام عاید کیا گیا ہے۔ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے سرکاری ملازمین پر اشیائے صرف کی قیمتوں سے کھلواڑ کرنے اور کسٹم ٹیکس چوری کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔ حکام گرفتار افراد سے کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات کررہے ہیں۔