ایک تصویر ایک کہانی…
چار سدہ کا رہائشی عمران خان فیروز پور روڈ کاہنہ میں مقامی دیہات کے مال مویشیوں کیلئے بھوسہ (توڑی) فروخت کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ یہ چار بھائی ہیں ان کا باپ بوڑھا ہے اور اپنے آبائی علاقے میں واقع تھوڑی سی زرعی زمین کی دیکھ بھال کرتا ہے یہ چاروں بھائی محنت مزدوری کی خاطر یہاں لاہور کے مضافاتی علاقے میں آئے اور انہوں نے یہاں کے اور اردگرد کے دیہات میں رہنے والے مویشی پانے والوں کیلئے توڑی کی فروخت کا کام شروع کیا چند سالوں پہلے تک یہ چیز مویشیوں کیلئے مقامی افراد کی ضرورت کے مطابق عام میسر ہوا کرتی تھی مگر جب سے ان علاقوں میں فیکٹریاں اور ہاؤسنگ سکیم وغیرہ بننی شروع ہوئیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ زرعی رقبہ کم ہوتا گیا ہے کاشتکاری کم ہوتی گئی لہذا مال مویشیوں کی خوراک کی کمی ہوتی گئی اب ہمیں یہ چیزیں دور دراز کے علاقوں سے بندوبست کرکے یہاں سٹور کرنا پڑتی ہیں یہاں وسیع دیہاتی علاقے میں مویشیوں کی خوراک کیلئے لوگ ہمارے پاس خریداری کرتے ہیں شروع شروع میں یہ چیز ٹرکوں میں کھلی حالت میں لایاکرتے تھے جس کیلئے ہمیں کھلی اور وسیع جگہ درکار ہوتی تھی مگر اب مشینی دور کی بدولت یہ بھوسہ فصل کی کٹائی کے دوران ہی بڑے بڑے بنڈلوں میں پیک ہوتا جاتا ہے ہم اسے اسی حالت میں لاتے سٹور کرنے اور یوں ہی بیچتے ہیں ہم چاروں بھای مختلف اوقات میں یہاں کام کرتے ہیں اللہ کریم کا بہت شکر ہے کہ اس نے روزی کیلئے اچھا وسیلہ بنا رکھا ہے۔(فوٹو: گل نواز )