تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار، 3 لڑکیاں بھی شامل
کراچی(کرائم رپورٹر)شاہ فیصل کالونی پولیس نے تعلیمی اداروں اورپوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے چھ رکنی گروہ کو گرفتار کرلیاجن میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میںروحیل شکیل عرف راجو‘وقاص عرف وکی عبدالرحیم عرف ماما‘مسکان‘لائبہ اور حمیرا شامل ہیں جن کے قبضے سے3کلو 374گرام چرس کے علاوہ تین پستول بھی برآمد کئے گئے ہیں گروہ کا سرغنہ روحیل شکیل عرف راجو ہے جو اپنے ساتھیوں کی مدد سے تعلیمی اداروں اورپوش علاقوں کے لڑکوں لڑکیوں کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔