پولیس مقابلہ‘ملزم زخمی حالت میں پگڑا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) جمشید کوارٹر کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرک ے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم طفیل ولد میرمحمد اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ جہانگیر روڈ پر راہگیروں کو لوٹ رہا تھا اس کا ساتھی فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔