جنگ نہیں امن ساری دنیا کیلئے بہتر ہے، خورشید شاہ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی جارحیت کے بعد سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ دیئے ہیںپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جنگ نہیں امن کا پیغام جانا چاہیے،۔ ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم اللہ سے دعا ہے کہ جنگ نہ ہو جبکہ امن ساری دنیا کے لیے بہتر ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہ پوری پارلیمنٹ اورعوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں فیصلے ہوتے ہیں، خوشی ہے آج سارے سیاستدان متحد ہیں، بھارتی جارحیت پر ہم نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت میں بہت غربت ہے، جنگ سے غربت میں کمی نہیں بہت اضافہ ہوتا ہے، کوشش ہونی چاہئے کہ جنگ سے ہٹ کر امن کے لیے کھڑے رہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن قیادت آئی، ایسے حالات میں ملک کے وزیراعظم کے نہ آنے پر دکھ ہے، وزیراعظم حکومتی جماعت کا پارلیمانی لیڈر بھی ہے، عمران خان کا اجلاس میں نہ آنا ایسا پیغام تھا جسے سب نے مایوس کیا، ایسے وقت میں وزیراعظم کا کسی سے بھی اختلاف ہو لیکن آگے بڑھنا چاہیے تھا، ریاست کا سربراہ بڑی مشکل میں گھر جاتا ہے جب ملکی سیاسی قیادت سے فاصلہ کرلے، آگے اس چیز کا احساس کرتے ہوئے مل کر چلنا چاہیے۔