پاکستان نے بھارتی طیارہ گرانے کیلئے جے ایف تھنڈر اور جدید ترین میزائل استعمال کیا: جاپانی جریدہ
اسلام آباد (آئی این پی) جاپان کے معروف جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس نے جے ایف تھنڈر کو بھارتی طیارہ گرانے میں استعمال کیا ہے، پاکستان ائیر فورس نے بھارتی فضائیہ کے طیارے کو گرانے کے لیے بی وی آر اے اے ایم میزائل استعمال کیا ہے، جاپانی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا یہ وہ میزائل ہے جو کہ نظر نہ آنے والے اہداف کو آسانی سے ہوا سے ہوا میں تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان ائیر فورس چین کے تیار شدہ پی ایل 12 بی وی آر اے اے ایم میزائل کو جے ایف تھنڈر میں لگارہی ہے، جاپانی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ حال ہی میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے نامعلوم بی وی آر ایم ایم میزائل کا تجربہ کیاتھا۔ پاکستان جدید ترین جے ایف تھنڈر استعمال کر رہا ہے۔