پاک فوج کی صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے: ثروت قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع خون کے آخری خطے تک کرینگے ،بھارت ہوش کے ناخن لے اب کوئی غلطی کی تو سپریم سرپرائز ملے گا ،پاک فوج کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعۃ المبارک کو یوم وفائے پاکستان کے طور پر منایا جائے ،ملک بھر میں وفائے پاکستان کے نام سے منصوب ریلیاں ،سمینار اور مظاہرے ہونگے ،کارکنان پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور قومی نغموں کی گونج میں ریلیوں کا انعقاد کرتے ہوئے پاک فوج کو سلام پیش کریں ،علماء کرام نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں ،ملک دشمنوں سے نمٹنے کیلئے اتحاد ویکجہتی کو فروغ اور پاک فوج کے مورال کو بلند کریں،عوام نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کریں،بیرونی خدشات موجود ہیں اور ان خدشات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سندھ کے صدر اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔