نریندر مودی انسان بنو، غلط فیصلے نہ کرو: غلام احمد بلور
لاہور (صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ انسان بنے، غلط فیصلے نہ کرے۔ خدانخواستہ جنگ ہوئی تو دونوں ملک تباہی سے دوچار ہوں گے۔ پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو دفاع وطن کیلئے عوامی نیشنل پارٹی اگلی صف میں ہو گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اے این پی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔