کشمیریوں پر ڈھائے جانے مظالم کی شدید مذمت
آئندہ چند ماہ میںہندوستان میں الیکشن ہونے والے ہیں، محض الیکشن جیتنے کے لئے موجودہ انڈین گورنمنٹ نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانا شروع کر دیا ہے اور اپنے عوام کی توجہ ادھر مبذول کر دی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر بھارتی بربریت عرصہ دراز سے جاری ہے، جسے اہل کشمیر برداشت کر رہے ہیں اور بھارت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ کشمیر سے نکل جائے اور انہیں آزادی سے رہنے کاحق دے لیکن بھارتی سرکار کسی بات کو خاطر می نہ لاتے ہوئے کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی اور جذبہ آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیرکے سابقہ فوڈ منسٹر جاوید بڈھانوی نے اپنے اعزاز میں منعقد کئے گئے۔ ایک عشائیہ میں کیا۔ عشائیہ کی تقریب کا اہتمام پی پی پی گلف یوتھ آرگنائزیشن کے صدر فاروق احمد چیچی نے کیا جس میں سیف اللہ سیفی، میاں منیر ہانس، سردار جاوید یعقوب ، شیریں درانی، زاہدہ اعوان، ذوالفقار مغل، سید سجاد حسین شاہ ، فضل درانی ، عرفان گوندل، مکرم بخاری، رضوان عبداللہ ، شفیق صدیقی فاروق مانیاں اور دیگر متعدد کارکنان پیپلزپارٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانے کے ئے ہمیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنی ہوں گی جبکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سلسلہ میں اپنا فرض ادا کریں۔ مقررین نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور بھارت کو پرزور آواز میں کہتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم بند کرے اور انہیں اپنی زندگی آپ جینے دے۔ حصول آزادی کے لئے کشمیری ایک عرصہ سے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں انشاء اللہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ جس کے نتیجہ میں کشمیر انشاء اللہ بہتجلد آزاد ہو جائے گا۔ تقریب میں معروف مصنف سیف اللہ سیفی نے اپنی کتاب ’’زخم ہجراں،، کا تعارف کرایا اور کتاب کے چند نسخے پی پی پی کے راہنمائوں کو پیش کئے تقریب کے آخر میں میزبان فاروق احمد چیچی نے آنے والے نسخے پی پی پی کے راہنمائوں کو پیش کئے تقریب کے آخر میں میزبان فاروق احمد چیچی نے آنے والے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا اور مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی۔