امن کے لئے مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، طالبان سے کل پھر مذاکرات ہونگے : زلمے
کابل (این این آئی+انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ اختتام ہفتہ2مارچ تک روک دیا گیا ہے‘ تاہم حتمی طورپر امن کے حصول کیلئے دھیمے مگر مستحکم انداز میں پیش رفت ہورہی ہے ۔ امریکی ٹی وی کے مطابق خلیل زاد نے جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ فریقین آئندہ دو روز تک داخلی طورپر صلاح و مشورے کریں گے جس کے بعد ہفتے کے روزدوبارہ ملاقات ہوگی۔ خلیل زاد نے گزشتہ تین روز کے مذاکرات کو ٹھوس اور تعمیری قرار دیا۔