ڈاکٹر علی اکبر سیال انتقال کرگئے
کراچی(نیوز رپورٹر) سابق فیڈرل چیف ڈرگ انسپکٹر ضیاء الدین یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے ڈین ڈاکٹر علی اکبر سیا ل انتقال کرگئے ۔ان کی تدفین ان کے آبائی شہر لاڑکانہ میں عمل میں آئی ۔علاوہ ازیں پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام ہاشم نورانی، سابق چیئرمین صلاح الدین شیخ، عبدالصمد بڈھانی نے ان کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اکبر سیال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔