سارک ممالک کو خطہ کے استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے‘ شاہد احمد
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر شاہد احمد نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء کئی قدیم تہذیبوں اور مذاہب کا بھی مرکز رہا ہے۔کولمبو میں ریجنل سنٹر فار سٹرٹیجک سٹڈیز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے ملکوں نے سارک تنظیم بن کر اس خطے کی اہمیت کو واضح کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے تو اس خطے کے ممالک آزاد ہو چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک غربت اور محرومی کا شکار ہیں۔ اس غربت اور محرومی کے باعث یہ خطے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی لپٹ میں آگیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے سارک ممالک کو علاقے میں اس استحکام اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔