جنوبی ایشیاء میں معیشت پر کام کرنیوالے صحافیوں کی تنظیم قائم کرنے کی تجویز
اسلام آباد (عترت جعفری) دوبئی میں جرنلسٹ سمٹ اختتام پذیر ہو گئی ،اس دوران دنیا کے اہم معاشی ماہرین نے جنوببی ایشیاء کی ترقی اور تجارت کے مواقع ،خطے میں تجارت بڑھانے کے فوائد اور دوسرے موضوعات پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا ،سمٹ میں یہ تجویز سامنے آئی کہ جنوبی ایشیا میں معیشت پر کام کرنے والے صحافیوں کی ایک تنظیم تشکیل دی جائے،جو تجارت اور دوسرے معاشی معاملات پر شعور پیدا کرنے کے لئے کام کرئے،اس تجویز کی حمائت کی گئی ،تنظیم کی رسمی امور بعد میں طے کئے جائیں گے ،آخری روز سمٹ میں شریک جنوبی ایشائی ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے سمٹ کے دوران پیش کی جانے والی تجاویز پر بات کی جن میں کہا گیا تھا کہ تنازعات ضرور ہیں تاہم مشترکہ چیزوں کی جانب ذیادہ دھیان دینے کی ضرورت ہے ،پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ اہم واقعہ پر بھی غیر رسمی تبادلہ خیالات میں بات چیت اور تبصروں کا سلسہ جاری رہا ۔دوبئی میں مقیم پاکستانیوں سے جب بھی بات ہوئی انہوں نے اضطراب ضرور ظاہر کیا مگر وہ بھارت کے خلاف کارروائی پر مطمین نظر آئے،ان کا کہنا تھا پاک فضائیہ نے مہارت دکھا دی۔