امن کا پیغام، عمران خان نے زیرک رہنما ہونے کا ثبوت دیا، عمر سرفراز چیمہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب نہائت موثر ، جامع اور فکروتدبر سے بھرپور تھا زیر حراست بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان ان کا جرات مندانہ فیصلہ ہے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنگی جنون میں مبتلاء بھارت کو امن کا پیغام دیا ہے جنگ کے ماحول میں امن کا پیغام دے کر وزیر اعظم پاکستان نے ایک زیرک رہنماء ہونے کا ثبوت دیا ہے پاکستان کی امن کی خواہش اسکی کمزوری نہیں بالغ نظری کی علامت ہے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مودی وزیر اعظم عمران خان کی امن کی پیشکش کا مثبت جواب دیں علاقائی امن کو نذر آتش کرنے کی بجائے بھارت امن و سلامتی کا راستہ اختیار کرے نہائت بحرانی کیفیت میں قوم کی بہترین قیادت پر وزیر اعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔