حکومت کا 200 ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت نے پاکستان پاور ہولڈنگ کمپنی کے ذریعے 200ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سکوک بانڈز گردشی قرض کو بتدریج ختم کرنے کے لیے جاری کئے جائیں گے۔ اگلے 12 مہینے میں 600ارب روپے مالیت کے اسکوک بانڈز جاری کئے جائیں گے۔ سکوک بانڈز میں سرمایہ کاری کی معیاد 10سال کے لیے ہو گی۔ سکوک بانڈز جاری کرنے سے مہنگے قرضے ادا کئے جا سکیں گے۔ وزارت خزانہ کے کے مطابق مہنگے قرضوں کی ادائیگی اور شرح سود میں کمی سے79ارب روپے کی بچت ہو گی۔ اس وقت مجموعی گردشی قرضہ لگ بھگ 802ارب روپے ہے۔ 604ارب روپے پاکستان پاور ہولڈنگ کے ذمے واجب الادا ہیں۔