طوفانی بارشوں اور سیلاب نے کیلیفورنیا میں تباہی مچا دی: ایمرجنسی نافذ
کیلی فورنیا ( صباح نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مختلف شہروں میں بھی گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں ، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی۔