افغانستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 5 طالبان ہلاک‘ 11 زخمی
کابل (نیٹ نیوز) افغان صوبے فاراح میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف واقعات میں پانچ طالبان کو ہلاک‘ گیارہ کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے صوبے فاراح میں کارروائی کرتے ہوئے دو افغان طالبان کو ہلاک‘ سات کو زخمی کر دیا۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق ایک اور واقعہ میں تینطالبان ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق کارروائی میں ایک پولیس اہلکارمعمولی زخمی بھی ہوا۔