نہال ہاشمی کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب
نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست کیلئے ووٹنگ پنجاب اسمبلی میں ہوئی صبح نو بجے سے 4 بجے تک پولنگ کا عمل بلا تاخیر جاری رہا، مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 298 ووٹ لیکر تین سال کے لیے سینیٹر منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقاء تیمور ق لیگ کی حمایت کے باوجود 38 ووٹ ہی لے سکیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر اسد نے کامیابی کا سہرا اپنےقائدنواز شریف کے سر سجانےکااعلان کیا۔وقت نیوزسے گفتگوکرتےہوئے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر زرقا تیمورکا کہنا تھاکہ لیگی امیدوار کو آزاد قراردینے کےعمل کوانہوں نے چیلنج کردیاہے۔الیکشن میں 350 ووٹ کاسٹ کیے گئے، ٹوٹل 12 ووٹ مسترد ہوئے، حکمران جماعت کے ارشدلودھی،قدیرعلوی اور سرفرازافضل نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، لیگی رکن اسمبلی ملک وحید کا ووٹ بیلٹ پیپردکھانے پر مستردکردیا گیا، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی سمیت بعض قاف لیگی اورآزاداراکین سمیت اٹھارہ ایم پی ایزنے اپناحق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔