پاکستان افغان صدرکی طالبان سےمزاکرات کی پیشکش کواچھی نظرسےدیکھتاہے، امریکی مفادات کیلئے ملکی مفادات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے: خواجہ آصف
وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےوزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہناتھا کہ امریکی مفادات ملکی مفادات سے بالا نہیں، اس کیلئے پاکستان کےمفادات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکہ خطے میں امن چاہتاہے تو پہلے اپنی پالییسی پر نظرثانی کرئےاوراس میں توازن پیدا کرے۔
وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان افغان صدرکی طالبان سےمزاکرات کی پیشکش کواچھی نظرسےدیکھتاہے،پاکستان بھی افغانستان میں امن کاخواہشمند ہے، افغانستان کے مسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں ، طالبان افغانستان میں ایک سیاسی عنصر ہیں اور وہ ان کا بھی ملک ہے اس لئے مزاکرات کی بات خوش آئند ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ڈیڑھ برس سے بھارت نےسرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تیز کررکھا ہے، ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہیں، بھارت ایک ایسا ہمسایہ ملا ہے جو امن پرراضی نہیں۔