ڈی جی نیب نے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست پر ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

Mar 01, 2018 | 21:55

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ نیب کی جانب سے جواب میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ احد چیمہ کے خلاف نیب کو شکایات وصول ہوئیں اس کے بعد انکوائری کی گی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو ذاتی حیثیت سے کئی بار طلب کیا۔ نیب آفس میں جواب داخل نہ کروانے اور پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ احد چیمہ کواحتساب عدالت نے پانچ مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے لہذا درخواست مسترد کی جائے۔ احد چیمہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا۔ نیب نے شوکاز نوٹس دیئے بغیر احد چیمہ کو گرفتار کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔

مزیدخبریں