وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی زندگی کی طرح ذاتی زندگی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے ریحام خان سے شادی کی تاریخ پر جھوٹ بولاتھا اور ان کی پنکی سے شادی کی تاریخ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا، پنکی سے شادی یکم جنوری 2018 کو ہوئی اور اعلان بعد میں کیا گیا، عمران خان کا نکاح سچاہے تو رجسٹرڈ کیوں نہیں کرواتے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024