میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں,عمران خان کے بنی گالاوالےگھر سےمتعلق خبر کاجائزہ لےرہےہیں:نوازشریف
پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عمران خان کی بنی گالہ اراضی کے پورے معاملے کا جائزہ لے رہا ہوں،بنی گالہ رہائشگاہ سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں، تصدیق کے بعد کوئی ردعمل کا اظہار کروں گا،بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والے آدمی نہیں ہوں ،مجھ میں اور عمران خان میں یہی فرق ہے، بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اور آج ان کے وکیل ہیں۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا اشو چل رہا ہے، میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے، اپنے وکلا اور دیگر سے عمران خان کی اراضی سے متعلق جعلی دستاویزات کی خبروں کا جائزہ لے رہا ہوں۔ سابق وزیراعظم نے کہا بنی گالہ کی اراضی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اور آج ان کے وکیل ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جمہوریت میں نااہل شخص پارٹی نہیں چلاسکتا جس پر نواز شریف نے کہا کہ اب میں عمران کے بیان پر تبصرہ کروں۔خیال رہے کہ سابق سیکریٹری یو سی بارہ کہو محمد عمر نے بنی گالا میں تجاوزات کے خلاف کیس میں اپنا تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جس میں عمران خان کے گھر کے این او سی کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔محمد عمر کے مطابق یونین کونسل نے عمران خان کے گھرکی تعمیر کے لیے این او سی جاری نہیں کیا اور عدالت کو فراہم کی گئی دستاویز پر تحریر بھی یونین کونسل کی نہیں ہے۔