پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے متعدد 15 پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق محمد بن اشرف کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ،عمارہ شیرازی کو ایس ڈی پی او حضرواٹک ، فیض الحق نعیم کو ایس ڈی پی او پنڈ دادن خان جہلم ، تنویر امجد کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ ، نوید مرتضی کو ایس ڈی پی او کوتوالی فیصل آباد ،اے ایس پی سعود خان کی خدمات سی سی پی او لاہور،میر روحیل خان کی خدمات سی پی او گوجرانوالہ ودیگر احکامات جاری کئے ہیں۔اے ایس پی انعم فریال افضل کی خدمات ڈی پی او قصور ، اے ایس پی فرحان خان کی خدمات ڈی پی او شیخو پورہ ، حنا نائیک بخت کی خدمات ڈی پی او اوکاڑہ ، اے ایس پی محمد آصف رضا کی خدمات سی پی او ملتان ، اے ایس پی محمد اظہر کی خدمات سی پی او فیصل آباد ، اے ایس پی فریال فرید کی خدمات سی پی او راولپنڈی، اے ایس پی محمد شعیب کی خدمات ڈی پی او رحیم یار خان کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ سیف الرحمن کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔