سندر پولیس کی کاروائی نقب زن گینگ گرفتار،85تولہ سونا سمیت بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد
لاہور +سندر ( خصوصی رپورٹ+سٹاف رپورٹر) پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی گینگ کے تین افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 85تولہ سونا موبائل فونز ،دیگر گھریلو استعمال کے سامان کے علاوہ 10لاکھ کے قریب نقدی برآمد کر لی۔ ملزمان میں محمد حبیب ، ساجد علی،احمد علی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے موقع پر ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف نے ریڈنگ پارٹی کے لیئے نقد انعام و تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔