دوہرے قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
لا ہور (سٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن نے ڈبل مرڈر اور اندھے قتل کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان قاسم گجر اور افنان عرف بھولا کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور غلام مبشر میکن نے گز شتہ روزقلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈکواٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ڈویژ ن میںقتل، اقدام قتل اور اندھے قتل کی وارداتوں کی روک تھام اور ان وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے انویسٹی گیشن پولیس سٹی کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔