ایل ڈی اے کے ٹائون پلاننگ ونگ کی کارروائی، 8 ناجائز تعمیرات مسمار
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھاٹری کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ روز فیروز پور روڈ اور ہڈیارہ ڈرین کے علاقے میں کارروائی کرکے آٹھ غیر قانونی دکانیں اور چار دیواریاں مسمار کر دیں ۔