چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے نئے قواعد بناکر اشتہار دیا جائے: عدالت کے ریمارکس
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں سابق چیرمین پیمرا کو عہدے سے برطرف کرنے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ کیا دس سال تجربہ رکھنے والا گریجویٹ موٹر مکینک اس عہدے کا اہل ہے؟ جسٹس شاہد جمیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ کیا چیرمین پیمرا کی تعیناتی کے لیے قوانین کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے ایل امیدواروں کی تقرری کے لیے قوانین کیوں نہیں بنائے گئے ۔ تعیناتی کے لیے نئے قواعد بنا کر اشتہار دیا جائے۔اپیل کنندہ ابصار عالم کو موقع دیتے ہیں کہ وہ بھی نئے اشتہار کے مطابق اہلائی کر لے۔ مخالف وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ابصار عالم کو قانون کے برعکس 25 لاکھ تک تنخواہ اور مراعات دی گئیں جو غیر قانونی تھا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔