محمد اسلم میموریل ہاکی لیگ ٹورنامنٹ رانا ظہیر اکیڈمی نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) رانا ظہیر اکیڈمی نے سخت مقابلے کے بعد ماڈل ہاکی کلب کو شکست دیکر پہلا محمد اسلم میموریل ہاکی لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ جوہر ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ رانا ظہیر اکیڈمی نے تین کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ لیگ میں رانا ظہیر اکیڈمی نے پہلی، ماڈل ہاکی کلب نے دوسری، پاک ہیروز کلب نے تیسری، افضل منا کلب نے چوتھی، سپیریئر کلب نے پانچویں جبکہ جی سی یو کلب نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی طاہر سعید بٹ، عابد ضیائ، عامر شیخ، کرنل (ر) سلطان سکندر، اولمپئن ایم عثمان، نوید عالم اور ویمن ونگ کی پروین سکندر گل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد یعقوب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور ریفریشر کورس کے شرکا میں بھی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔