نیسلے پاکستان نے یونائیٹڈ نیشن گلوبل کمپیکٹ ایوارڈحاصل کرلیا
کراچی (کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان نے مسلسل دوسرے سال ملٹی نیشنل کٹیگری میں "Living the UN Global Compact Business Sustainability Award 2017" کاپہلا انعام حاصل کیا ہے۔2016 ء میں بھی نیسلے پاکستان کو "Living the Global Compact Business Excellence 2014-15" کی کیٹیگری میں پہلا انعام دیا گیا تھا ۔نیسلے نے ورلڈ وائلڈ فنڈ ۔پاکستان (WWF) کے ساتھ بھی پانی کے بہتر استعمال کے لئے شراکت کی ہے اور، پاکستان میں پہلی بارنیسلے کی دو فیکٹریوں کو AWS سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے ۔ نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ، وقار احمد نے اس اہم نیٹ ورک کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر کہا:’’UNGC سے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ گلوبل کمپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر ، فصیح الکریم صدیقی نے نیسلے کو مبارکباد دی اور کہا:’’ہم نیسلے کے عزم کو تسلیم کرتے ہیں جو مکمل طور پر پاکستان میں پائیدار کاروبار کے طریقوں سے اقوام متحدہ کے قواعد و ضوابط کے ساتھ منسلک ہے۔