روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھ گئی
کراچی(کامرس رپورٹر)بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں 9پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 110.57روپے سے بڑھ کر 110.58روپے اور قیمت فروخت110.59روپے سے بڑھ کر 110.68روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 111.70روپے اور قیمت فروخت112روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر75پیسے گر گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت138.25روپے سے کم ہو کر 137.50روپے ہو گئی اسی طرح 75پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 156.50روپے سے گھٹ کر155.75روپے پر آگئی ۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.60روپے سے بڑھ کر29.70روپے اور قیمت فروخت29.85روپے سے بڑھ کر29.95روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید30.35روپے اور قیمت فروخت30.60روپے پر مستحکم رہی ۔بدھ کو چینی یوآن کی قیمت خرید17.30روپے اور قیمت فروخت18.30روپے پر مستحکم رہی۔