علماء کی موجودگی میں ختم نبوت قانون کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا: مولانا اسماعیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار) علماء کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجہ میں قادیانیوں کو قانونی طور غیرمسلم اقلیت قرار دیا جاچکا ہے جب تک علماء اور دینی جماعتیں اسمبلیوںمیں موجود ہیں کوئی مائی کالال ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کوتبدیل نہیں کرسکتا قادیانیت رسول اللہ ؐ کی ختم نبوت سے بغاوت کا اعلان ہے، عقیدہ ختم نبوت دنیابھرکے مسلمانوں کے ایمان کی شرط اولین ہے اسکے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان کہلانے کامستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل ،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم و دیگرعلماء کرام نے ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔