کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ میں مسابقتی رجحان میں اضافہ کرتی ہیں: صوبائی وزیر صحت
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور ان کی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھیل کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال خالی ہوتے ہیں۔ سپورٹس کی سرگرمیاں طلبہ و طالبات میں آگے بڑھنے اور تعلیمی میدان میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے رجحان کو فروغ دیتی ہیں۔