این اے 122 میں صحت و صفائی اور تجاوزات کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بے ہے: محمد انیل احمد
لاہور (پ ر) اسلامیہ پارک پونچھ روڈ کے معززین علاقہ اور تاجر برادری کا ایک اجلاس چودھری محمد اشرف کے آفس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت علاقہ کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد عبدالرؤف نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق چیئرمین زکٰوۃ کمیٹی اسلامیہ پارک محمد انیل احمد تھے۔ اجلاس میں چودھری محمد اشرف، کفیل گجر، محمد طاہر، احسن شہباز، حافظ محمد آصف، محمد عمران، محمد ہارون، محمد ندیم، محمد شہباز، بِس پرین، حافظ فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔ محمد انیل احمد نے کہا کے این اے 122 میں صحت و صفائی اور تجاوزات کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔