قوم نے انتشار پر مبنی عمران کی سیاست کو مسترد کردیا: جمیل احمد
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری جمیل احمد نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی ہرزہ سرائی میں کوئی حقیقت نہیں ، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف محسن پاکستان ہیں جنہوں نے ہر دور میں اپنی بھرپور عملی جدوجہد سے ملک کوترقی کی راہ پر ڈالا، میاں محمد شہبازشریف کا قائم مقام پارٹی صدر منتخب ہونا پارٹی کے لئے خوش آئند ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد اور میاں محمد نوازشریف کو پارٹی قائد کا درجہ ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔