سٹاک مارکیٹ میں تیزی :100انڈیکس244پوائنٹس کے اضافے سے43239پر بند
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس244.49 پوائنٹس کے اضافے سے 43239.45 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں35 ارب55 کروڑ37 لاکھ25 ہزار624روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں33کروڑ78 لاکھ58ہزار417روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں64 لاکھ73ہزار350 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری کے تیسرے روزبدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میںمثبت رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس244.49پوائنٹس کے اضافے سے43000،43100اور 43200کی بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے43239.45پوائنٹس پر بند ہوا۔ جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی169.70پوائنٹس کی تیزی سے21755.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔