چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کا سبزی منڈی بادامی باغ کا دورہ
لاہور( کامر س رپورٹر)چیئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ کا تفصیلی دورہ کر کے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ،فروٹ چاٹ اور جوسز کی تیاری کیلئے انتہائی ناقص معیار کے پھل فروخت کرنے والوں کی سخت سر زنش کرتے ہوئے پانچ سٹالز سے گلے سڑے پھل قبضے میں لے کر ضائع کر دئیے گئے ۔