لیسکو کے نادہندگان سے ریکوری کرنے والی ٹیموں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کرنے والی ٹیموں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ رقومات کی وصولی کرنے والی ٹیم حاصل شدہ کل رقم میں سے 30% جبکہ 3 سال سے 5سال کے عرصے کے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ر قومات کی وصولی کرنے والی ٹیم حاصل شدہ رقم میں سے 20%بطور انعام حاصل کرسکے گی۔