پروپارکو اور کشف فائونڈیشن کے درمیان قرضوں کی فراہمی کا معاہدہ
لاہور (کامرس رپورٹر) ایجنسی فرانسیس ڈی ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے پروپارکو (Proparco) نے کشف فائونڈیشن مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشن کو 50 لاکھ ڈالر قرضے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ یہ قرضہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لئے فراہم کیا جائے گا، کشف فائونڈیشن کی 3.5 لاکھ سے زائد (99 فیصد ) کلائنٹس خواتین ہیں۔ قرضے کے علاوہ پروپارکو فائونڈیشن کو اس کی دیگر سرگرمیوں کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔