روز ویلٹ ہوٹل سمیت کوئی بھی اثاثہ فروخت نہیں ہوگا، حکومت کی یقین دہانی
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پی آئی اے کی ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل سمیت کسی بھی اثاثے کو فروخت نہیں کیا جائے گا ،پی آئی اے کے فلائیٹ بزنس آپریشن کی نجکاری کی جارہی ہے اور منیجمنٹ کنٹرول حکومت حکومت کے پاس رہے گا، پی آئی اے روزانہ 15 کروڑ کا نقصان کر رہی ہے پی آئی اے جون تک 65 ارب روپے مانگ رہی ہے۔کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مکمل تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس بدھ کو چیرمین سید عمران احمد شاہ کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔