محمد منیر مسٹر راولپنڈی اورجونیئر مسٹر راولپنڈی کا اعزاز رئیس خان نے حاصل کیا
راولپنڈی( وقائع نگار خصوصی) راولپنڈی ذون باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسٹر راولپنڈی اور جونیئر مسٹر راولپنڈی کے مقابلے راولپنڈی آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئے- نوجوان باڈی بلڈر محمد منیر سال 2017-18 کے مسٹر راولپنڈی قرار پائے جبکہ جونیئر مسٹر راولپنڈی کا اعزاز رئیس خان نے حاصل کیا- ان مقابلوں میں راولپنڈی کے جمز کے50 سے زائد باڈی بلڈرز نے حصہ لیا۔ مسٹر راولپنڈی محمد منیر کو راولپنڈی کا چمپیئن بننے پر موٹر سائیکل، ٹرافی اور نقد انعام دیا گیا جبکہ جونیئر مسٹر پنڈی کا اعزاز حاصل کرنے والے رئیس خان کو نقد رقم اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔