پی ایس ایل سے پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھرنے کا موقع ملے گا، شین واٹسن
شارجہ (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ایک انٹرویو میں شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں کھیلی جانے والی لیگز کی طرح ہے جس میں نامور کھلاڑی شامل ہیں جن کے خلاف اور ان کے ساتھ کھیل کر پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو مزید نکھرنے کا موقع ملے گا۔شین واٹسن نے کہا کہ ایونٹ میں شامل کوئی ٹیم کمزور نہیں اور خاص بات یہ ہے کہ فاسٹ اور اسپن بولنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ کا امتزاج بھی اس ایونٹ کا حسن ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان سے فاسٹ بولر، کوالٹی اسپنرز اور زبردست بیٹسمین اس میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کو بہت محنت کرنا پڑرہی ہے ۔