میجر ذیشان قتل کے الزام میں گرفتار ملزموں پر فرد جرم عائد
اسلام آباد (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے پاک فوج کے حاضر سروس میجر ذیشان کے قتل کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ بدھ کو فاضل جج نے کیس کی سماعت کی تو ملزمان اظہر قاسم اور کریم شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا ، مدعی مقدمہ ڈاکٹر سمیر اپنے وکیل مشتاق اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا ۔ کیس کی مزید سماعت 12 مارچ کو ہو گی ۔