گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کی سعودی عرب آمد عمرہ کی ادائیگی
گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کی سعودی عرب آمد عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر مسلم لیگی کارکنان کافی تعداد میں موجود تھے جن میں ظفر اقبال اور نعیم اختر اور ڈاکٹرعارف خورشید نمایاں تھے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی مقامات کی زیارتیں کہیں مدینہ منورہ امد پر مسجد نبوی میں عبادت اور روضہ رسول پرخاضری دی، ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی ،مدینہ منورہ میں ان کا مسلم لیگی کارکنان نے استقبال کیااور مدینہ میں تاریخی مقامات کی زیارت بھی کی مختلف پاکستانی کیمونٹی کہ وفود سے ملے سی پیک کامنصوبہ گلگت بلتستان کے لیے گیم چینجر ھوگا ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے نواے وقت سے انٹرویو دیتے ہوے کہا۔ دوست نما ممالک بھی سی پیک کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ سی پیک پر قومی اتحاد ہے جوائنٹ ایکشن پلان کے ساتھ ہر ایک چائنز کے ساتھ ایک سیکورٹی والا متعین ہے،گلگت بلتستان میں بھی سپیشل پولیس یونٹ کے لیے 3بلین روپے رکھے ہیں۔۔ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم نیویسٹ مینجمنٹ بلدیاتی ادراروں کے توسط سے گلگت میں چھوٹے بڑے مقامات پر ہر قسم کی گاڑیاں اور دوسری سہولت بہم پہنچائی ہے ،اب ہمارہ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے صفائی ستھرائی اسلام اباد کے معیار کی ھوگئی۔ جبکہ ہمارے خطہ میں بہترین پھل فروٹ اورڈرائی فروٹ جس میں چیری سیب اخروٹ چلغوزے اور بہترین لکڑی بھی شامل ھے۔ شاھراوں سے بروقت منڈی تک ترسیل آسان ھوگئی ہے۔ایک سوال پر کہ سیکورٹی اداروں نے الرٹ جاری کیا ھے کہ گلگت بلتستان میں پلیاں پر حملے متوقع ہیں وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے اس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں جبکہ اللہ کہ فضل 2015سے ہماری مسلم لیگ ن کی حکومت کہ بعد کوئی سنگل واقعہ بھی نہں ہوا۔ انہوں نے کہا شاہراؤں کی تعمیر سے فاصلے کم اور سفر محفوظ اور تیز رفتار ہوا ہے جس کی بدولت 2015سے بالترتیب10،15،20لاکھ سیاح ہمارے گلگت میں سیر تفریح کے لیے اتے ہیں جوکہ علاقہ میں امن اور سیاحت پر توجہ اور شاندار سڑکیں اور کم مسافت کا اثر ہے۔وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے کہاکہ نواز شریف نے وزیر اعظم کی حیثیت سے گلگت میں تعمیر و ترقی میں 70سالہ ریکارڈ توڑ کام کرواے ہیں اور جو جاری ہیں جن میں بلتستان یونیورسٹی۔ پہلا میڈیکل کالج۔پہلا لا کالج۔پہلاکینسرہسپتال۔پہلا کارڈیالوجی ہسپتال شامل ہے تعلیم کے شعبے میں پہلی جماعت سے دسویں تک کتب فری دی جاتی ہیںاور انشااللّہ دیامر یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح بھی اگلے مہینے ھوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے وزیر اعظم کی حیثیت ہمارے گللگت بلتستان کے طلبا جو ماسٹر اور ایم۔فل کر رہے ہیں ان کی تعلیم کے اخراجات اب ان کے والدین نہیں بلکہ وفاقی حکومت اٹھا رہی ہے جس پر ابھی تک 44 کروڑ روپیہ لگا بھی چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت جو اختیارت باقی صوبوں کے پاس ہیں۔وہ گلگت بلتستان کو بھی ایک ماہ میں ٹرانسفر ہو جائیں گے۔باقی وفاق کے اپنے اختیار ان کے پاس ہوں گے۔اللہ نے نواز شریف کو یہ توفیق دی کہ فاٹا کا مسئلہ حل کروائیں۔جبکہ پی پی کے5سالہ دور میں گلگت بلتستان میں 6 ماہ مسلسل کرفیو 650قتل فرقہ وارانہ اور یونورسٹی بھی بند رہی تھی۔اب امن وامان کی سیکورٹی اداروں کے ساتھ صورتحال مقامی لوگوں نے بھی اپنے ھاتھ میں لے لی ہے۔کیونکہ اسی امن کی بدولت 20لاکھ سیاح امسال ائے ہیں۔شاھرائیں ترقی سے بن رہی ہیں اور سامان کی ترسیل کے لئے جو کام دنوں پر محیط تھے وہ کشادہ اور محفوظ اور فاضلے کم ہونے سے گھنٹوں پر محیط ھو چکے ھیں وزیر اعلی نے مثال دیتے ھوے کہا جو چائے کا کپ راولپنڈی 1 روپیہ میں ھمارے ھاں 7روپیہ میں پڑتا تھا،انہوں نے کہا کہ میں بحثیت سیکیانگ گلگت جواینٹ ورکنگ کا ممبر بھی ھوں یہاں سے جوائنٹ ونچر کے تحت تاجکستان افغانستان طورخم ،اغا بارڈر بھی اس کوارڈور کا حصہ بنے گا۔مزید براں چائنز کرنسی یووان کا استعمال اور لیز پر زمین کہ مسئلہ پر فرمایا کہ اس میں شک نہں کہ تجارت کا توازن چین کہ حق میں رہے گا۔انہوں مزید کہا 5ارب ڈالر کی چائنا سے مشینری انے سے ہماری معیشت پر اثر پڑا اس لیے یووان کرنسی اور پاکستانی روپیہ کے استمعال سے اس بوجھ پر کمی ہوگی اور گوادر پورٹ سے براہ راست زمینی راستے سے ہمیں سستی اشیا کے ساتھ ہمیں ٹیکس کی مد بے پناہ رقم بھی ملے گی، ملکی سیاسی صورتحال پر سوال کے جواب میں عمران خان کے جلسہ چیلنج پر کہا کہ عمران خان خود کسی کامہرہ ھے اور کسی کہ اشاروں پر سیاست کر رھاھے تحریکیں مزاحمتی کامیاب ھوتی ھے۔سیاست پیغمبرانہ پیشہ ھے جس میں خدمت طرہ امتیاز ھوتا ھے۔جبکہ عمران خان نے گالی گلوچ جھوٹ اور نفرت،تہمت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔ یہ نواز شریف کا کیا مقابلہ کرے گا۔ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے کہا2015کے انتخاب کے موقع پر عمران خان نے گلگت بلتستان میی 20جلسے اور 2ھیلی کاپٹر کا استعمال کیا اور 1سیٹ حاصل کی تھی،جبکہ نواز شریف کا 1جلسہ اور 22سیٹ جیتی تھی اور یہی حال پاکستان کے باقی شہروں میں ضمنی سیٹوں پر پہ در ھار نے عمران کی مت مار دی ھے اور نفسیاتی عارضہ میں مبتلا ھے،خود نمائی اور خودستایشی سے نکل کر حقیقت کا سامنا کرے انہوں نے مزید کہا کہ دھشت گردی کہ خاتمہ میں افواج پاکستان کی قربانیاں اور کردار تاریخ کہ سنہری حرفوں میں لکھا جاے گا۔مسجد بنوی میں ان بہادر جوانوں اورغازیوں شہدا کو سلام اور دعا بھی کی گئی۔وزیر اعلی نے راقم صحافی جاوید اقبال بٹ کو سرکاری طورپر گلگت بلتستان کا مطالعاتی دورہ کی دعوت بھی دی ہے،جبکہ اس موقع پر مسلم۔لیگی کارکنان و عہدیدران اکرم اعوان۔محمد عظیم اشرفی ڈاکٹر حماد فردوس جمال۔ ظفر اقبال طائف۔نعیم اخترطائف۔ڈاکٹر عارف خورشہد طائف۔ غلام نبی مدنی۔محمد نذیر بٹ اور دوسرے احباب شامل تھے۔